شام میں جنگ بندی پر جلد اتفاقِ رائے ہو جائے گا : جان کیری

John Kerry

John Kerry

جنیوا (جیوڈیسک) میڈیا سے بات کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا شام کے شہر حلب میں پرتشدد کارروائیوں کی روک تھام کے لیے پیش کیے گئے منصوبے پر پیش رفت ہوئی ہے۔

امریکا چاہتا ہے کہ روس شام کی حکومت پر دباؤ ڈالے کہ وہ حلب پر بمباری روکے۔ روس اور شام کی حکومت کا مؤقف ہے کہ حلب میں بمباری کا نشانہ دہشت گرد گروپ نصرا فرنٹ ہے جو فروری میں ہونے والے جنگ بندی معاہدے کا حصہ نہیں تھا۔

وزیر خارجہ کیری نے شام کی حکومت پر جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف وزی اور متاثرہ علاقوں میں امداد کی فراہمی میں روکاٹ ڈالنے کا الزام بھی عائد کیا ہے۔