آج شام اور رات پشاور، راولپنڈی، لاہور اور کشمیر میں بعض مقامات پر ہلکی بارش کا امکان

Raining Weather

Raining Weather

لاہور (جیوڈیسک) محمکہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے تاہم آج شام اور رات مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی، فیصل آباد، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے.

آج صبح سویرے کراچی کا پارہ اٹھائیس ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، لاہور میں درجہ حرارت ستائیس، پشاور پچیس، اسلام آباد تئیس، کوئٹہ اور گلگت میں چودہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا.محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم پشاور، مالاکنڈ، ڈی آئی خان اور قلات ڈویژن میں ایک دو مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش بھی ہوئی.

سب سے زیادہ بارش پاراچنار میں پچیس ملی میٹر ریکارڈ کی گئی. گزشتہ روز دالبندین، موہنجوداڑو اور شہید بینظیرآباد میں سب سے زیادہ گرمی پڑی، جہاں درجہ حرارت پنتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔