تہران میں دہشت گرد حملوں پر ترکی کی شدید مذمت

Tehran Terrorist Attacks

Tehran Terrorist Attacks

تہران (جیوڈیسک) ترکی نے ایرانی پارلیمنٹ اور انقلابی رہنما آیت اللہ خمینی کے مزار کے سامنے کیے گئے دہشت گرد حملوں کی مذمت کی ہے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ تحریری اعلامیہ میں مذکورہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے ہلاک شدگان کی مغفرت اور زخمیوں کی صحت یابی کی تمنا کا اظہار کیا گیا ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ترکی ان مذموم حملوں کی مذمت کرتا ہے اور ہلاک شدگان کے اہل خانہ سے تعزیت کرتا ہے۔

خیال رہے کہ آج صبح ایرانی پارلیمنٹ اور خمینی کے مزار پر بیک وقت حملوں میں 12 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

صدر کے ترجمان اور سیکرٹری جنرل ابراہیم قالن نے بھی ان حملوں کی مذمت کی ہے۔

قالن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا ہے کہ میں تہران میں ہونے والے حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں اور صدر کے نام پر ایرانی عوام سے تعزیت کرتا ہوں۔

نائب وزیر اعظم نعمان قرتلمش نے بھی تہران کے مذموم حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ “دوست اور برار علاقائی عوام میں انتشار اور افراتفری پھیلانے کا مقصد ہونے والی اس قسم کی اشتعال انگیزی کے سامنے ہمیں ہمیشہ بڑا محتاط رہنا چاہیے۔

دہشت گردی کا کوئی دین و ایمان نہیں ہوتا ، ہم ہر طرح کی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں۔