ٹینس کی نئی عالمی رینکنگ: سرینا ولیمز ، نووک جوکووک کی حکمرانی برقرار

Serena Williams And Novak Djokovic

Serena Williams And Novak Djokovic

پیرس (جیوڈیسک) ٹینس کی نئی عالمی رینکنگ میں سرینا ولیمز اور سربیا کے نووک
جوکووک کی حکمرانی برقرار ہے۔سیزن کا اختتامی ٹائٹل جیتنے کی ہیٹ ٹرک بنانے والے جوکووک کو دوسرے نمبر پر موجود راجرفیڈرر پر پوائنٹس کی واضح برتری حاصل ہو چکی، انجری کے سبب ٹینس کورٹس سے دور ہونے والے رافیل نڈال نے بدستور تیسری پوزیشن پر قدم جمارکھے ہیں۔

فرانس کیخلاف ڈیوس کپ فائنل میں سوئٹزرلینڈ کی فتح میں پیش پیش رہنے والے اسٹینسلس واورنیکا نے بھی چوتھی پوزیشن قبضے میں رکھی، یوایس اوپن فائنلسٹ کائی نیشکوری بدستور دنیا کے پانچویں بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیے ہوئے ہیں۔برطانوی اسٹار اینڈی مرے حسب سابق چھٹے، ٹوماس بریڈیچ ساتویں، میلوس راﺅنک آٹھویں ، کروشین پلیئر مارن کلک نویں اور اسپینش کھلاڑی ڈیوڈ فیرر ٹاپ ٹین کے آخری شریک ہیں، 11 سے 17 ویں پوزیشنز پر کوئی تبدیلی رونما نہیں ہوئی۔

ان نمبرز پر بالترتیب گریگوری دیمیتروف، جوئے ولفریڈ سونگا، ارنسٹ گلبز، فلکیانو لوپز، روبرٹو بوٹسٹا، کیون اینڈرسن اور ٹومی روبریڈو براجمان ہیں۔ڈیوس کپ فائنل ٹائی کے ابتدائی سنگلز میں راجرفیڈرر کو حیران کن شکست دینے والے گیل مونفلز نے ایک درجے ترقی پاکر 18 ویں پوزیشن حاصل کی، جون اسنر ایک درجے تنزلی سے19ویں نمبر پر چلے گئے۔

اطالوی کھلاڑی فابیو فوگنینی نے 20 ویں پوزیشن سنبھالی ہوئی ہے، دوسری جانب ویمنز رینکنگ میں سرینا ولیمز کی بادشاہت قائم ہے۔روسی ساحرہ ماریا شراپووا دوسرے، سیمونا ہالیپ تیسرے، پیٹرا کیوٹوا چوتھے، اینا ایوانووک پانچویں، اگنیسکا ریڈوانسکا چھٹے، ایوگینی بوچارڈ ساتویں، کیرولین ووزینسکی آٹھویں، اینجلیک کیربر نویں اور ڈومنیکا سبولکووا 10 ویں نمبر پر ہیں۔

روس کی ایکٹرینا ماکارووا 11، فلاویا پنیٹا 12، آندریا پیٹکووک 13، سارا ایرانی 14، جیلینا جینکووچ 15، لوسیا سفارووا 16، کارلا سواریز نیوارو 17، وینس ولیمز 18، آلیز کورنیٹ 19 اور گاربن مگروزا بلانکو

Serena Williams And Novak Djokovic

Serena Williams And Novak Djokovic

20 ویں نمبر پر فائز رہیں۔