ٹرمپ کا سفری پابندیوں کے حوالے سے حکم نامہ ایک بار پھر معطل

President Trump

President Trump

واشنگٹن (جیوڈیسک) ریاست ہوائی کی مقامی عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ امیگریشن قوانین صدر کو سفری پابندیاں عائد کرنے کا اختیار نہیں دیتے۔

صدر ٹرمپ نے آٹھ ممالک پر سفری پابندیاں عائد کی تھیں، جن میں ایران، شام، صومالیہ، یمن، لیبیا، شمالی کوریا اور وینزویلا شامل ہیں۔

ہوائی اتنظامیہ نے شمالی کوریا اور وینزویلا کی سفری پابندیوں کو چیلنج نہیں کیا تھا۔

دوسری جانب وائٹ ہاوس ترجمان سارہ سینڈرز نے عدالتی فیصلے پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ فیصلے میں انصاف کے تقاضے پور نہیں کیے گئے۔