دہشتگردی کا واقعہ پاک چین تعلقات خراب کرنے کی سازش

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان نے گلگت میں غیر ملکی سیاحوں کے قتل کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کا یہ اندو ہناک واقعہ چین کے ساتھ تعلقات خراب کرنے کی مذموم سازش ہے، مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

اسلام آباد ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ گلگت کے علاقے فیری میڈوز میں غیر ملکی سیاحوں کا قتل دوست ممالک خصوصا پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ تعلقات خراب کرنے کی مذموم سازش ہے۔ دہشتگردی کا یہ واقعہ بربریت اور غیر انسانی فعل ہے۔

دہشتگردی کے ظالمانہ واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کا نشانہ بننے والے غیر ملکیوں کے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے نے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدیات جاری کی ہیں۔