ٹیکسٹائل برآمدات میں 8 فیصد اضافہ ریکارڈ

Textile

Textile

کراچی (جیوڈیسک) ٹیکسٹائل برآمدات ایک بار پھر بڑھنے لگی۔ ادارہ شماریات کے مطابق چھ ماہ میں ٹیکسٹائل برآمدات میں 8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

جولائی سے دسمبر کے دوران ٹیکسٹائل برآمدات 8 فیصد اضافے سے 6 ارب 64 کروڑ ڈالر رہی جبکہ گزشتہ مالی سال کے انہیں چھ ماہ کے دوران 6 ارب 14 کروڑ ڈالر کی ٹیکسٹائل مصنوعات برآمد کی گئیں تھیں۔

دوسری جانب صرف دسمبر میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات 10 فیصد اضافے سے 1 ارب 13 کروڑ ڈالر رہی۔ ادارہ شماریات کے مطابق جولائی سے دسمبر کے دوران نٹ ویئر کی برآمدات 13 فیصد اضافے سے 1 ارب 33 کروڑ ڈالر، ملبوسات کی برآمدات 13 فیصد اضافے سے 1 ارب 24 کروڑ ڈالر، جبکہ بیڈ ویئر کی برآمدات 6 فیصد اضافے سے1 اب 12 کروڑ ڈالر رہی۔

معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق حکومت کی جانب سے ٹیکسٹائل مینوفیکچرز کو برآمدات میں اضافے کے لئے کچھ خاص یقین دہانیاں کرائی گئیں ہیں جس میں برآمدات میں اضافے پر سبسڈی بھی شامل ہے، یہی وجہ ہے کہ ٹیکسٹائل برآمدات میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔