باکمال لوگوں کی لاجواب سروس؛ مسافر ایک پروازمیں اور سامان اگلی میں آئے گا

Rawalpindi

Rawalpindi

راولپنڈی (یاسر رفیق) باکمال لوگوں کی لاجواب سروس؛ مسافر ایک پروازمیں اور سامان اگلی میں آئے گا دبئی سے آنے والی قومی ائیرلائن کی پروازپی کے 234 اسلام آباد کے بےنظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی تو معلوم ہوا کہ وہ مسافروں کا سامان تو دبئی ہی چھوڑآئی۔

مسافروں کی جانب سے ایئرپورٹ پرشدید احتجاج کئے جانے کے بعد ایئرپورٹ پرموجود قومی ایئرلائن کے حکام نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ ان کا سامان اگلی فلائٹ کے زریعے منگوالیا جائے گا۔

واضح ر ہے کہ گزشتہ روز بھی پی کے 234 ہی مسافروں کا سامان دبئی چھوڑ آئی تھی اورآج بھی اس نے اپنی روایت کو بر قرار رکھا۔