تھر کے مصیبت زدہ عوام کی بحالی زندگی کے لئے پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی کے تحت ریلیف کیمپ قائم

کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی کراچی کے تحت ویٹا چورنگی کورنگی مل ایریا میں تھر پارکر کے مصیبت ذدگان کی بحالی زندگی کے لئے کیمپ قائم کردیا گیا پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی کے صدر مرزا مقبول احمد نے جنرل سیکریٹری شہزاد ریاض مزاری ،سنیئر نائب صدر جاوید شیخ ،نائب صدر عبدالحمید انصاری ،سیکریٹری اطلاعات نسیم عون جعفری اور سٹی ایریا ز کے صدور اور جنرل سیکریٹر یز کے ہمراہ پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی کے ریلیف کیمپ کا دورہ کیا اس موقع پر کیمپ میں موجود پارٹی رہنمائوں اور کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کورنگی کے صدر مرزا مقبول احمد نے کہاکہ تھر کے مصیبت زدگان کی بحالی زندگی ہماری قومی ذمہ داری ہے۔

ہم اپنے مصیبت زدہ بھائیوں کو اس مشکل سے نکالنے کے لئے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی ہدایت پر میدان عمل میں نکل چکے ہیں اور انشا اللہ عوام کے تعاون کے ذریعے تھر کے مصیبت زدہ عوام کو سانحات سے نکال کر اُن کی زندگی کو بحال کرینگے مرزا مقبول احمد نے تاجر ،صنعتکاروں ، مخیر حضرات اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے مصیبت زدہ بھائیوں کی دل کھول کر امداد کریں اس موقع پر مرزا مقبول احمد نے ڈسٹرکٹ کورنگی کے تمام سٹی ایریاز کے عہدیداروں او رکارکنان سے کہاکہ وہ ریلیف کے حوالے سے اپنی تمام کاوشوں کو بروئے کار لائیں اور اپنے مصیبت زدہ تھر پارکر کے عوا م کے لئے زیادہ سے زیادہ عطیات اور روز مرہ اشیاء قائم کئے گئے ریلیف کیمپ میں جمع کرائیں پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی کے صدر مرزا مقبول احمد نے کہاکہ چیئر مین بلا ول بھٹو کی قیادت میں تھر سے قحط سالی کا خاتمہ کرکے عوامی زندگی میں خوشحالی لائیں گے۔