geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
June 17, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • طاہر محمود بھٹی: سانتیے کے عروج سے ٹیکس فراڈ کی سزا تک
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    صحت و تندرستی
    • Yuka Calls Out Hidden Dye in 65% of Mint Syrupsپودینے کے شربت میں چھپا ’نیلا‘ زہر: یوکا ایپ نے بڑے برانڈز کے خلاف محاذ کھول دیا
    • Child Sleepovers Under Scrutiny After Lyhanna Caseلیہانا کیس: کیا بچوں کی سلیپ اوور پارٹیوں پر پابندی لگا دینی چاہیے؟ ماہر نے دے دیا واضح جواب
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    دلچسپ اور عجیب
    • VivaTech Takes Over Champs-Élysées for 10th Anniversaryویوا ٹیک کا دسویں سالگرہ کا جشن: شانزے لیزے پر مستقبل کی جھلک، ہیومنائیڈ روبوٹس اور مصنوعی ذہانت کا شو
    • JR’s Torn Pont-Neuf Installation Fully Restored After Days of Repairsپونٹ نیف پر جے آر کی ‘کاورن’ آرٹ کی تنصیب ہوا کے نقصان کے بعد مکمل طور پر بحال
    • Child Sleepovers Under Scrutiny After Lyhanna Caseلیہانا کیس: کیا بچوں کی سلیپ اوور پارٹیوں پر پابندی لگا دینی چاہیے؟ ماہر نے دے دیا واضح جواب
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘
    • SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitchاسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

امریکا کی سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات اور شہری ڈھانچے پر حوثیوں کے حملوں کی مذمت

March 21, 2022June 28, 2024 3 1 min read
Jake Sullivan
Share this:

Jake Sullivan

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) امریکا نے سعودی عرب پر یمن سے ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کے تازہ ڈرون اور میزائل حملوں کی مذمت کی ہے اور مملکت کے حقِ دفاع کی حمایت کااعادہ کیا ہے۔

امریکی صدر کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے اتوار کے روزایک بیان میں کہا ہے کہ ’’ہم سعودی عرب میں بنیادی شہری ڈھانچے کے خلاف گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران میں حوثیوں کے حملوں کی مذمت کرتے ہیں‘‘۔ان حملوں میں مبیّنہ طورپرپانی کو مصفا کرنے کی تنصیبات کے علاوہ تیل اور قدرتی گیس کے بنیادی ڈھانچے کونشانہ بنایا گیا ہے۔

حوثی جنگجو یہ دہشت گرد حملے ایران کی مدد سے کرتے ہیں جو انھیں میزائل اوربغیرپائیلٹ ڈرونز کے اجزاء، تربیت اور مہارت مہیا کرتا ہے۔جیک سلیوان نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران کی یہ سرگرمی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ان قراردادوں کی خلاف ورزی ہے جن میں یمن میں ہتھیاروں کی درآمد پرپابندی عاید کی گئی ہے۔

انھوں نے مزید کہا:’’سعودی عرب اور یمنی حکومت نے گذشتہ سال کے دوران میں جنگ بندی اورکشیدگی میں کمی کے لیے اقوام متحدہ کے متعدد مطالبات کی توثیق کی ہے مگرحوثیوں نے ان مطالبات کو مسترد کردیا ہے اور اس کے بجائے یمن میں نئی جارحیت اور دہشت گردانہ کارروائیوں کے ذریعے ان امن کوششوں کا جواب دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کا ایک ثبوت گذشتہ رات سعودی عرب کے خلاف شروع کی گئی کارروائیاں ہیں۔اب وقت آگیا ہے کہ اس جنگ کو اختتام تک پہنچائیں لیکن ایسا صرف اسی صورت میں ہوسکتا ہے جب حوثی اقوام متحدہ اور اس کے ایلچی کے ساتھ تعاون پررضامند ہوں کیونکہ وہ اس تنازع کو ختم کرنے کے لیے مرحلہ وارکام کررہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ امریکا یمن میں امن کوششوں کی مکمل پشت پناہی کررہا ہےاور ہم حوثی ملیشیا کے حملوں سے علاقے کے دفاع کے لیے اپنے شراکت داروں کی مکمل حمایت جاری رکھیں گے۔ہم عالمی برادری سے بھی ایسے ہی اقدام کا مطالبہ کرتے ہیں۔

اس سے قبل اتوار کے روز عرب اتحاد نے اعلان کیا تھا کہ سعودی عرب کی فضائی دفاعی افواج نے حوثی ملیشیا کے مملکت کے شہروں جازان، خمیس مشیط، طائف،اورالجنوب کی طرف داغے گئے نو ڈرونز کو روک کر تباہ کر دیا ہے۔

ان حملوں کے بعد اتحاد نے مزید یہ اطلاع دی کہ حوثیوں نے جدہ میں آرامکو کی پیٹرولیم مصنوعات کے تقسیمی پلانٹ پر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں ایک ٹینک میں’’محدود آگ‘‘لگ گئی اوراس پرجلد ہی قابو پالیا گیا ہے۔واقعے میں کوئی جانی نقصان ہواتھا اورنہ کوئی شخص زخمی ہوا ہے۔

Share this:
Turki Al-Maliki
Previous Post عرب اتحاد نے جدہ پر حملہ ناکام بنا دیا، دشمن کا فضائی ہدف تباہ
Next Post آرٹیکل 63 اے کی تشریح کیلئے ریفرنس کا مسودہ، اہم نکات سامنے آ گئے
Supreme Court

Related Posts

وائٹ ہاؤس کے سائے میں پراسرار پیغام: ’86 47‘ کی گھاس پر کندہ تحریر نے واشنگٹن کو ہلا کر رکھ دیا

June 17, 2026

وائٹ ہاؤس کے قریب گھاس پر پراسرار “86 47” کی تحریر، تحقیقات کا آغاز

June 17, 2026

نیشنل مال کی گھاس پر ’86 47‘ کی پراسرار کندہ کاری نے واشنگٹن میں ہلچل مچا دی، تحقیقات شروع

June 17, 2026

نیشنل مال کی گھاس پر ابھرنے والے پراسرار ہندسے ’86 47′ نے واشنگٹن میں سیاسی طوفان کھڑا کر دیا

June 17, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.