آج امیدواروں کی حتمی فہرستیں اور انتخابی نشان جاری کیے جائیں گے

Election

Election

اسلام آباد(جیوڈیسک)الیکشن شیڈول کے آخری مرحلے میں آج امیدواروں کی حتمی فہرستیں اور انتخابی نشان جاری کیے جائیں گے ۔الیکشن 2013 کے سلسلے میں امیدواروں کے کاغذات نامزدگیوں کی اپیلوں کے بعد کل کاغذات واپس لینے کی آخری تاریخ تھی۔

آج امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری کی جا رہی ہیں۔ امیدواروں کے انتخابی نشانات بھی انہیں الاٹ کر دیے جائیں گے۔ انتخابات کے لیے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام بھی آج شروع ہو جائے گا.بیلٹ پیپر فوج کی نگرانی میں چھاپے جا رہے ہیں۔