آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

Children's

Children’s

ڈیرہ اسماعیل خان (جیوڈیسک) آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں بچوں کا دن منایا جا رہا ہے۔ اس دن کے منانے کا مقصد بچوں کے حقوق کا تحفظ اور ان کی بہتر زندگی کے لئے قانون سازی کرنا ہے۔

خانہ بدوشوں کے پیوند لگے خیموں میں بھی پاکستانی بچے رہتے ہیں یہ بھی ہمارا مستقبل اور ان کے والدین بھی اپنے جگر کے ٹکڑوں کے بہتر کل کے وہ خواب دیکھتے ہیں جن کی تعبیریں کہیں گم ہو گئی ہیں۔ ان بچوں کا اچھی خوراک اور علاج دوا پر اتنا ہی حق ہے۔

جتنا کسی وی آئی پی بچے کا۔ یو این کے چائلڈز رائٹس کنونشن میں ان کے حقوق کی بات بھی کی گئی ہے۔ دنیا ومافیہا سے بے خیر ان بچوں کو خبر ہی نہیں کہ ان کا مستقبل کتنا تاریک ہے۔

تمام عمر کی گداگری ان کے نصیب میہں کیوں کر لکھ دی گئی ہے؟ بے کسی کی کوکھ سے جنم لینے والے یہ معصوم بچے اپنی بے نور آنکھوں سے پوری انسانیت سے سوال کر رہے ہیں کہ ان کو اپنی فطری شناخت کب ملے گی۔