ٹریفک حادثات سے بچائو کے لئے ٹریفک قوانین سے آگاہی ناگزیر ہے۔ یوسف علی شاہد

 Yusuf Shahid Ali

Yusuf Shahid Ali

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی) ٹریفک حادثات سے بچائو کے لئے ٹریفک قوانین سے آگاہی ناگزیر ہے۔ عوام کے تعاون سے ٹریفک کے بہائو میں رکاوٹوں کے سد باب کے لئے مربوط اقدامات کئے جائیں گے۔شہریوں کے تعاون کے بغیر سسٹم میں بہتری نہیں لائی جا سکتی۔

تاجر برادری کی تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی کے لئے تمام طبقات کو اپنا انفرادی و اجتماعی کردار ادا کرنا ہو گا ۔کسی بھی شکایت کی صورت میں عوام مجھ سے براہ راست رابطہ کر سکتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار چیف ٹریفک آفیسر یوسف علی شاہد نے انجمن تاجران ٹیکسلا کے زیر اہتمام روڈ سیفٹی اور ایجوکیشن کے عنوان سے کمیونٹی ہال ٹیکسلا میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ افرادی قوت میں اضافہ کے لئے نئے وارڈن کی تعیناتی جلد عمل میں لائی جائے گی مقامی میڈیا ٹریفک سمیت دیگر مسائل کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے سیمینار میں اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا شاہد عمران مارتھ ، ڈی ایس پی ٹیکسلا سرکل ساجد گوندل ،ڈی ایس پی ٹریفک جنید محسن ، ایس ایچ او ٹیکسلا راجہ اختر ،صدر انجمن تاجران شیخ ضیاء الدین ، جنرل سیکرٹری سردار زبیر خان ، ناصر حسین اعوان ، صرافہ یونین کے صدر ایوب صراف ، حاجی قدیم خان ،صدر تحصیل پریس کلب ٹیکسلا ڈاکٹر سید صابر علی ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری طاہر فریدون ، مظہر حسین صادق، حاجی فردوس خان ، امین خان ، حفیظ علوی، ملک پرویز ٹھیکیدار ، شیخ ذاہد ، یاسرخان ٹریفک انچارج ،توصیر عباس ڈیوٹی آفیسر سمیت معززین علاقہ کی بڑی تعداد شریک ہوئی یوسف علی شاہد نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی کے لئے تمام طبقات کو اپنا انفرادی و اجتماعی کردار ادا کرنا چاہیئے روڈ سیفٹی کی افادیت بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حادثات کی شرح میں کمی اسی صورت ممکن ہو سکتی ہے جب ہر شہری ٹریفک قوانین پر کما حقہ عمل کرنا ہو گا انہوں نے کہا کہ شعور کی آگاہی کے لئے اس قسم کے سیمینار کا انعقاد گاہے بگاہے ہونا چاہیئے تاکہ عوام الناس کو ٹریفک قوانین سے مکمل آگاہی فراہم ہو سکے۔

ڈاکٹر سید صابر علی
تحصیل رپورٹر
ٹیکسلا0300-5128038