الخدمت فاؤنڈیشن کے پروگرام ’’صاف پانی‘‘ کا سالانہ بورڈ اجلاس میں منعقد ہوا

 Annual Board Meeting

Annual Board Meeting

راولپنڈی : الخدمت فاؤنڈیشن کے پروگرام ’’صاف پانی‘‘ کا سالانہ بورڈ اجلاس سید احسان وقاص سینئرنائب صدراے کے ایف پی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس کے شرکاء میں الخدمت فاؤنڈیشن کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر مشتاق احمد مانگٹ، صاف پانی پروگرام کے نیشنل ڈائریکٹر سید راشد داؤد،جی ایم پروگرامز سفیان احمد خان اور سید ذیشان سعیدسمیت تمام مرکزی و ریجنل ذمہ داران نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سید احسان اللہ وقاص نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن صاف پانی پروگرام کے تحت لوکل ضرورت کی مناسبت سے پینے کے صاف پانی کے منصوبوں پر کام کررہی ہے۔جس سے دور افتادہ علاقوں کے مکینوں کو جراثیم اور کثافتوں سے پاک اور گھروں کے قریب پانی کی فراہمی ممکن ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ الخدمت نے سال 2017ء میں ملک بھر میں صاف پانی کے1096منصوبے مکمل کرلئے ہیں۔

سید راشد داؤدنے گذشتہ سال کی کارکردگی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ مجموعی طور پر صاف پانی کے1096منصوبے مکمل کئے گئے ہیں جن میں 142 واٹر ویل، 175 سب مرسبل واٹر پمپ، 24فلٹریشن پلانٹس، 587 ہینڈ پمپس، 38 گریویٹی فلو واٹر سکیم اور 130 دیگر منصوبہ جات شامل ہیں۔ان منصوبوں سے یومیہ تقریباََ7لاکھ70ہزار2سوپچاس افراد مستفید ہورہے ہیں۔بعد ازاں اجلاس میں سال 2018ء کی منصوبہ بندی بھی پیش کی گئی۔

برائے رابطہ:
ایس ۔اے ۔ شمسی
0333-5243334