ٹرمپ کا ایک سالہ عہد صدارت مکمل، خواتین کا صدر کیخلاف احتجاج

Protest

Protest

واشنگٹن (جیوڈیسک) ڈونلڈ ٹرمپ کے کے عہدہ صدارت کا ایک سال مکمل ہونے پر خواتین نے وائٹ ہاؤس کی جانب مارچ کیا اور صدر کی پالیسیوں کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ امریکی صدر ٹرمپ کے صدارت کا دوسرے سال کا آغاز پہلے سے بدتر رہا۔

خواتین نے وائٹ ہاؤس کی جانب مارچ کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کے مواخذے کا مطالبہ کر دیا۔ واشنگٹن میں ہونے والے مظاہرے میں خواتین نے موسیقی کا بھی سہارا لیا۔ میوزک کی دھنوں پر رقص کرتے ہوئے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔

مظاہرین نے ٹرمپ کے جنسی سکینڈلز پر بھی ان کے خلاف نعرے بازی کی۔ مارچ پر ٹویٹ پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ملک کا موسم خوبصورت ہے، خواتین کو مارچ حکومتی کامیابیوں پر کرنا چاہیے۔