مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 1/4/2017

Mustafa Abad

Mustafa Abad

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) غیرت کے نام پر قتل کی کوشش پولیس تھانہ مصطفی آباد کی بر وقت کاروائی سے ناکام، سمیرا بی بی کا سلیمان نام شخص سے تعلق تھا جسے چند روز قبل گھر سے پکڑا گیا تھا، مہر عبدالرشید نے تیز دھار الہ سے گلہ کاٹنے کی کوشش کی، تشویش ناک حالت میں جزل ہسپتال ریفر، تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں وڈانہ کی رہائشی شادی شدہ خاتون سمیرا بی بی کا گائوں کے ہی محمد سلیمان نامی شخص سے تعلق تھا، جسے چند روز قبل اہل محلہ نے پکڑکر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا تھا، ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ رات دونوں فریقین میں صلح ہو گئی تھی، آج عبدالرشید نے ناجائز تعلقات قائم کرنے پر اپنی بیوی کے گلہ پر تیز دھار آلہ سے قتل کرنے کی کوشش کی تھی، جسے پولیس تھانہ مصطفی آباد کی بروقت کاروائی نے ناکام بنا دی،اور سمیر ا بی بی کو شدید زخمی حالت میں جزل ہسپتال لاہور ریفر کر دیا گیا،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)دفتوہ:سابقہ کونسلر و مسیحی برادری کی طرف سے چوہدری عرفان علی سندھو کی حمایت کا اعلان ،حلقہ کی عوام جس محبت کا ثبوت دے رہے ہیں میں انہیں کبھی بھلا نہیں سکتا، چوہدری عرفان علی سندھو کا اہلیان دفتوہ سے خطاب، تفصیلات کے مطابق رانا خان بہادر سابقہ کونسلر دفتوہ نے مہر محمد اعظم،محمد آصف،علی رضا، محمد صادق، محمد افضل، رانا شوکت علی، حاجی محمد نیاز، رانا آصف،رانا رمضان، رانا عمران، ارشد علی جٹ، محمد گلباس جٹ نے دیگرساتھیوں سمیت حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم منتخب نمائندوں کو بار بار ازما چکے ہیں اب ہم ان کے جانسے میں نہیں آئیں گے، آئندہ الیکشن میں جونوان قیادت چوہدری عرفان سندھو کی بھر پور حمایت کا اعلان کرتے ہیں،مسیحی برادری کے شوکت مسیح ، اشرف مسیح، اختر مسیح وغیرہ نے بھی حمایت کا اعلان کیا، جبکہ امیدوار برائے صوبائی اسمبلی چوہدری عرفان سندھو نے یونین کونسل دفتوہ کے جزل کونسلر سیف علی جٹ، حاجی محمد شبیر، محمد صاحب جٹ، باغ علی ممبر سے بھی ملاقات کی اور دفتوہ کے موجودہ مسائل پر تبادلہ خیال کیا،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)سیکرٹری تعلیم کی وعدہ خلافی پربھر پور احتجاجی تحریک چلائیں گے، بیف اور دانش اتھارٹی کو گورنمنٹ سکول دینے پر کی شدید مذمت کرتے ہیں، ملک نعمت علی ضلعی صدر پنجاب ٹیچر یونین قصور،تفصیلات کے مطابق ٹیچر یونین پنجاب کا ماہانہ اجلاس ملک نعمت علی ضلعی صدر ٹیچر یونین پنجاب قصور کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں سیکرٹری تعلیم کی طرف سے اساتذہ کی اپ گریڈیشن کے وعدہ کو پورا نہ کرنے پر بھر پور تحریک چلانے کا فیصلہ کیا گیا، بیف اور دانش اتھارٹی کو گورنمنٹ سکول دینے پر کی شدید مذمت کرتے ہیں، اجلاس میں کہا گیا کہ اساتذہ پر امن رہ کر اپنے مطالبات پیش کر رہے ہیں، ہمارے اس امن کو کمزور ی نہ سمجھا جائے اگر ہمارے ساتھ کئے گئے وعدے پورے نہ کئے گئے تو پنجاب بھر کے اساتذہ مطالبات پورے ہونے تک احتجاج کریں گے، ہم سیکرٹری ایجوکیشن سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنے وعدے کی پاسداری کریں، تاکہ اساتذہ تنظیموں کا آپ پر اعتماد بحال رہے، اساتذہ کا پچاس فیصد الائونس بیسک میں ضم کیا جائے،اساتذہ کی تعلیموں و تدریس کے علاوہ اور کوئی ڈیوٹی نہ لگائی جائے تاکہ تدریس کا عمل متاثر نہ ہو، اجلاس میں صدر تحصیل کوٹ رادھاکشن محمد سخی سرور بھٹی، محمد جمیل غوری، صدر تحصیل چونیاں جاوید اقبال شاہ، ضیا اللہ شاہ، صدر زون مصطفی آباد شہزاد محمود خاں، ندیم احمد، محمد رمضان، ہارون رشید،محمد اصغر انصاری، سنیئر نائب صدر خواتین ونگ نذہت آرا، شازیہ اسماعیل، نائلہ اشرف ودیگر نے شرکت کی،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126