تربت میں فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی

Turbat

Turbat

تربت (جیوڈیسک) تربت کے نواحی علاقے پیدارک میں مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے۔ لیویز فورس نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پیدارک شہر میں پانچ افراد پیدال جارہے تھے کہ اچانک مسلح افراد نے ان پر اندھادند فائرنگ کر دی۔

فائرنگ کے نتیجے میں شاہ میر اور جمال نامی دوافراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے، جنہیں ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے بعد سول اسپتال تربت منتقل کر دیا گیا، فائرنگ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔