عمر اکمل بے گناہ ہیں تو انہیں جلد اسکواڈ کا حصہ بنایا جائے: شاہد آفریدی

Shahid Afridi

Shahid Afridi

لاہور (جیوڈیسک) ایل سی سی اے گراؤنڈ میں سٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ پریکٹس میں شرکت کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ عمر اکمل کے حوالے سے چیف سلیکٹر سے رابطہ ہوا۔

چاہتا ہوں عمر اکمل سے متعلق تحقیقات جلد مکمل ہوں اور اگر وہ قصوروار نہیں تو کلئیر کر کے جلد از جلد اسکواڈ کا حصہ بنایا جائے۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ آئندہ آنے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کی تشکیل آخری مراحل میں ہے۔

بس ایک دو پلئیرز کی کمی ہے جو جلد ہی پورے کر لیں گے۔ احمد شہزاد کے ڈیڑھ ماہ تک کھیل سے دور رہنے کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ٹیم منیجمنٹ اور کپتان کا فیصلہ ہے، ٹھیک ہی ہو گا، احمد شہزاد ایک اچھا اوپنر اور ینگسٹر ہے جسے ضرور موقع ملنا چاہیے۔