امپائر کے فیصلے پر اظہار برہمی، آسٹریلوی بولر ہیزل ووڈ پرجرمانہ

Josh Hazlewood

Josh Hazlewood

کرائسٹ چرچ (جیوڈیسک) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بائولر جوش ہیزل ووڈ کو امپائر کے فیصلے پر برہمی کا قصور وار ٹھہراتے ہوئے میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

ہیزل ووڈ نے آسٹریلیا کے خلاف جاری آخری ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں ولیم سن کے خلاف اپیل رد ہونے پر امپائر کے فیصلے پر برہمی کا اظہار کرنے کے ساتھ ساتھ نازیبا زبان بھی استعمال کی تھی۔

کرائسٹ چرچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف جاری دوسرے اور آخری ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں کھانے کے وقفے سے قبل آخری اوور میں ہیزل ووڈ نے ولیم سن کے خلاف ایل بی ڈبلیو کی زور دار اپیل کی، جسے فیلڈ امپائر نے رد کر دیا، ریویو لینے پر تھرڈ امپائر النگورتھ نے بھی ولیم سن کو ناٹ آئوٹ قرار دیا جس پر ہیزل ووڈ نے غصے کا اظہار کیا اور تھرڈ امپائر کو بے وقوف کہا۔

آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ہیزل ووڈ کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب ٹھہراتے ہوئے ان پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔