اڑی واقعے سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں: عبدالباسط نے الزام مسترد کر دیا

Abdul Basit

Abdul Basit

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی ہٹ دھرمی کی ایک اور مثال سامنے آ گئی۔ اڑی سیکٹر حملے پر بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا۔

بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کو اڑی سیکٹر کے معاملے پر دفتر خارجہ طلب کیا گیا تھا۔ تاہم پاکستان نے اڑی سیکٹر حملے پر بھارتی الزام کو مسترد کر دیا ہے۔

ترجمان کے مطابق پاکستانی ہائی کمشنر نے مطالبہ بھی کیا کہ بھارت پاکستان مخالف پروپیگنڈا بند کرے۔

ترجمان پاکستانی ہائی کمیشن کا کہنا تھا کہ مسئلہ کمشیر الزامات سے نہیں بلکہ مذاکرات سے حل کیا جائے۔