یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ، امریکی بہنیں سرینا اور وینس ولیمز نے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

Serena Williams and Venus Williams

Serena Williams and Venus Williams

نیو یارک (جیوڈیسک) نیو یارک میں کھیلے جانے والے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں امریکی بہنیں سرینا اور وینس ولیمز نے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

سال کے آخری اور چوتھے گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ کے اس مرحلے میں دونوں بہنیں ایک دوسرے کی حریف ہونگی۔

عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز نے ہم وطن حریف میڈیسن کیز کو با آسانی چار تین ، چار تین سے زیر کیا جبکہ وینس ولیمز نے ایسٹونیا کی کوالیفائر انیٹ کونٹاویٹ کو چار دو، چار ایک سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی، وینس نے دو ہزار ایک جبکہ سرینا نے دو ہزار دو میں یو ایس اوپن ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔