وہاڑی کے قریب مسافر بس اور آئل ٹینکر میں تصادم سے7 افراد جاں بحق، 27 زخمی

Dead Bodies

Dead Bodies

وہاڑی (جیوڈیسک) ٹبہ سلطان پور میں مسافر بس اور آئل ٹینکر کے درمیان میں تصادم کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق جب کہ 27 زخمی ہو گئے۔

وہاڑی روڈ پر ٹبہ سلطان پور کے قریب مسافر بس اور مخالف سمت سے آنے والے آئل ٹینکر کے درمیان تصادم ہو گیا، حادثے میں 7 افراد موقع پر ہی جاں بحق جب کہ 27 زخمی ہوگئے۔

حادثے کی اطلاع پر پولیس اورامدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچیں اورزخمیوں کو وہاڑی، میلسی اور ملتان کے اسپتالوں میں منتقل کر دیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران پنجاب میں مسافر بسوں اور ایندھن پہنچانے والی گاڑیوں کے درمیان تصادم میں اب تک 40 سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔