کوہلی اور انوشکا شادی کے بندھن میں بندھ گئے

Virat Kohli and Anushka Sharma Marriage

Virat Kohli and Anushka Sharma Marriage

اٹلی (جیوڈیسک) بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں سٹارز ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی کی تقریبات اٹلی میں جاری ہیں۔ دونوں کی شادی کی مختلف تاریخوں کے حوالے سے افواہیں زیر گردش رہیں تاہم اب دونوں سٹارز کی جانب سے بالی وڈ اور کرکٹ کی سب سے بڑی شادی کا با ضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ویرات کوہلی اور انوشکا شرما اٹلی کے مہنگے ترین ریزورٹس بوگو فین چیتو پر آج رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ہیں۔

یہ اٹلی کا مہنگا ترین ہوٹل ہے۔ جسے میں دنیا بھر کی مشہور شخصیات اپنا وقت صرف کرکے یادگار بناتی ہیں۔ایک اندازے کے مطابق اس مہنگے ترین ہوٹل میں ایک رات قیام کا کرایہ تقریباً 14 لاکھ ہے۔

بوگو دراصل ایک 800 تاریخی گاؤں ہے جسے دوبارہ ری فرنشد کرکے لگژری ویلاز میں تبدیل کیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق شادی کی تقریب میں خاندان اور قریبی دوست شریک ہیں جب کہ دونوں کی شادی ہندو رسم و رواج کے تحت کی گئی ہے جس کے بعد پنجابی رسم و رواج سے بھی شادی ہو گی۔ اس سے قبل بھارتی فلم نیوز ویب سائٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے اپنی شادی کو خفیہ رکھنے اور کیمرے کی آنکھوں سے دور رکھنے کے لیے بانڈ سائن کروائے ہیں۔ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما 26 دسمبر کو بھارت میں بھی شادی استقبالیہ دیں گے۔

اس شادی میں صرف ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے قریبی عزیزوں نے شرکت کی، صرف دو کرکٹرز سچن ٹنڈولکر اور یوراج سنگھ اس پروقار تقریب کا حصہ بنے جبکہ بالی ووڈ انڈسٹری سے بھی صرف شاہ رخ خان اور عامر خان نے اس تقریب میں حصہ لیا۔