سعودی ولی عہد کا دورہ فرانس، صدر میکراں سے ملاقات

Mohammad Bin Salman

Mohammad Bin Salman

فرانس (جیوڈیسک) دونوں رہنماؤں کی ملاقات دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی کی جانب قدم قرار، میکراں کی سعودی اسلحہ معاہدوں کی حمایت، سعودیہ کا شام کے خلاف فوجی اتحاد میں شمولیت کا عندیہ۔ سعودی شہزادے محمد بن سلمان نے دورہ فرانس کے دوران فرانسیسی صدر میکراں سے ملاقات کی۔

ملاقات میں شام کی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔ فرانسیسی صدر کا کہنا تھا شامی کیمیائی ہتھیار تباہ کرنے کے لیے فرانس امریکا سے رابطے میں ہے، بات چیت میں سعودی شہزادے نے بھی شام کے خلاف فوجی اتحاد میں شمولیت کا عندیہ دیا۔ اس موقع پر فرانسیسی صدر کے ترجمان کی جانب سے شہزادے کے دورہ امریکا جیسے میگا معاہدوں کا امکان مسترد کر دیا گیا۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور فرانسیسی صدر عمانوئل ماکروں کے درمیان انسداد دہشت گردی اور عالمی امن پر بھی بات چیت کی گئی۔ ولی عہد نے یقین دلایا کہ سعودی عرب 26 اپریل کو پیرس میں ہونے والی انسداد دہشت گردی کانفرنس میں اپنا وفد بھی بھیجے گا۔