وہاب ریاض ون ڈے میں 100 وکٹیں لینے والے 19 ویں پاکستانی بائولر

Wahab Riaz

Wahab Riaz

ابوظہبی (جیوڈیسک) ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ون ڈے میں دو وکٹیں لینے کے بعد قومی پیسر وہاب ریاض ون ڈے کرکٹ میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے والے 19ویں پاکستانی بائولر بن گئے ۔ جارحانہ مزاج قومی بائولر وہاب ریاض نے ون ڈے کرکٹ میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرلی۔

وہاب ریاض نے یہ سنگ میل ویسٹ انڈیز سے تیسرے میچ کے دوران عبور کیا ۔ پاکستانی بائولر ابوظہبی کے شیخ زید سٹیڈیم میں کالی آندھی کے خلاف دو وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے ۔ الزاری جوزف قومی پلیئر کا 100 واں شکار ثابت ہوئے۔

وہاب یہ اعزاز پانے والے 19 ویں پاکستانی بن گئے ہیں جبکہ اسی فہرست میں وسیم اکرم 502 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے سرفہرست ہیں۔