واشنگٹن : وزیراعظم نواز شریف کی آج جان کیری سے ملاقات ہوگی

Nawaz Sharif And  John Kerry Met

Nawaz Sharif And John Kerry Met

واشنگٹن (جیوڈیسک) وزیراعظم نوازشریف چار روزہ دورے پر آج امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے ملاقات کرینگے ،کل ان کی ملاقات امریکی صدربارک اوباما سے ہوگی ۔

امریکا پہنچنے پر پاکستانی کمیونٹی سے خطاب میں نوازشریف نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے لیکن بدقسمتی سے بھارتی رویہ حوصلہ شکن ہے،نئی دلی تعلقات کی بہتری میں سنجیدہ ہے تو مسئلہ کشمیر حل کرنا ہوگا۔ قبل ازیں وزیراعظم نواز شریف امریکا کے4 روزہ دورے پر ا واشنگٹن کے اینڈریوائیر بیس پہنچنے پر امریکی وزارت خارجہ کےاعلیٰ عہدیداروں نے ان کا استقبال کیا، اور چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔

ایرپورٹ پر استقبال کےلیے مشیر خارجہ سرتاج عزیز ، اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی ،اور پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نواز شریف کےساتھ اہلیہ کلثوم نواز ،بیٹی مریم نواز بھی ہیں، وزیر داخلہ چوہدری نثار ،وزیر خزانہ اسحاق ڈار، طارق فاطمی بھی وزیر اعظم کےہمراہ ہیں۔

وزیراعظم نواز شریف 22 اکتوبر کو صدر اوباما سے ملاقات کرینگے، انکی دورے کے دوان کی امریکی نائب صدر جو بائیڈن ، کابینہ کے دیگر ارکان سے بھی ملاقاتیں ہونگی،جس میں پاک امریکا تعلقات ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہو گا۔