سرمائی اولمپک گیمز میں تمغے جیتنے کی جنگ جاری

  Olympic Games

Olympic Games

جنوبی کوریا (جیوڈیسک) جنوبی کوریا کے شہر پیونگچین میں جاری سرمائی اولمپکس 2018 میں تمغے جیتنے کی جنگ جاری ہے۔

ونٹراولمپک گیمز کے 3ہزار میٹر اسپیڈ اسکیٹنگ مقابلے میں جنوبی کوریا نے گولڈمیڈل جیت لیا جبکہ شوٹنگ اوراسکیئنگ میں فرانس نے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔

اسپیڈ اسکیئنگ کی تین ہزار میٹر ریلے ریس میں میزبان ملک جنوبی کوریا نے گولڈ میڈل جیت لیا۔ الپائن سکی ڈاؤن ہلزمیں اٹلی کی صوفیا گوگیا نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔ یادرہے کہ 9 فروری سے شروع ہونے والے سرمائی اولمپکس25 فروری تک جاری رہیں گے۔