اہل دانش غور و فکر کرو (القرآن)

ALLAH

ALLAH

تحریر: شاہ بانو میر
اللہ خود زمین پے نہیں اترتا بلکہ وہ اسی طرھح اپنے بندوں کیلئے مدد کا اہتمام کرتا ہے اب بندہ اس اشارے کو نہ سمجھے تو پھر یہی انجام ہوتا ہے – یہ خواب میں ایک ایسے شخص کو کہا گیا جس نے بستی میں ہونے والے واقعے پر اللہ کیلے غصے میں یہ کہا تھا کہ وہ بزرگ تو تمام عمر اللہ اللہ کرتا رہا اور اللہ نے اس کے بھروسے کو توڑ دیا وہ مر گیا – قصہ کچھ یوں ہے کہ پرانے وقتون کی بات ہے کسی بستی میں ایک بزرگ رہتے تھے۔

اللہ کے برگزیدہ بندے جن کی صبح و شام صرف ذکر الہیٰ میں گزرتی تھی ‘ بستی کے لوگ ان کی بہت عزت کرتے اور ان کے کھانے پینے کا اہتمام کرتے – بزرگ بھی متوکل انسان تھے زندگی دنیا کی خواہش نہیں تھی بس اپنے رب کی یاد میں گم اسی کو یاد کرتے رہتے – ایک بار بستی میں بارشون کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ ایسا شروع ہوا کہ قدرتی آفت جو بستی کو برباد کر ڈالے گی ایسی صورتحال ہوگئی تو بستی کے تمام لوگوں نے گھر چھوڑ کر اپنے اپنے عزیز رشتے داروں کی جانب رخ کیا کہ کچھ عرصے بعد موسم ٹھیک ہوگا تو وہ واپس آئیں گے۔

Allah Remembrance

Allah Remembrance

بارش تھمنے کا نام نہیں لے رہی تھی – اس ہنگامہ آرائی میں کئی لوگوں کو چلتے چلتے بابا کا خیال آیا کہ وہ تو اپنے جہاں میں گم ہوگا اس کو بھی خبر کریں اور اسکو بھی ساتھ لے چلیں ورنہ یہ طوفانی بارشوں میں وہ جاں سے ہاتھ نہ دھو بیٹھے – ایک کے بعد دوسرا گیا تیسرا گیا کہ بابا جی سب جا رہے ہیں آپ ہمارے ساتھ چلیں لیکن بابا جی ٹس سے مس نہ ہوئے کہنے لگے میرا اللہ مجھے بچائے گا تم جاؤ لوگ ان پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے انہیں چھوڑ کر روانہ ہوگئے۔

کچھ عرصے بعد جب بارشیں رک گئیں تو وہ واپس آنے لگے اپنے تباہ حال گھروں کو از سر نو تعمیر کرنے کیلئے راستے میں جھونپڑی پے نگاہ پڑی جب درختوں کے شہتیر ہٹا کر جھونپڑی کے اندر گئے تو پتہ چلا بابا جی نجانے کب کے وفات پا چکے – ان کی موت پے سب افسردہ تھے ان کو کفنانے دفنانے کا انتظام کیا گیا – ایسے مین ایک غصیلہ آدمی نہ رہ سکا تو بول اٹھا کہ اس کو اللہ پر اتنا یقین تھا اللہ نے اس کی مدد نہیں کی رات جب وہ آدمی سویا تو خواب میں دیکھتا ہے۔

Compassion for those in Need

Compassion for those in Need

کہ کوئی اسے کہہ رہا ہے کہ قرآن پاک میں اللہ رب العزت بار بار کہتے ہیں کہ کائنات پر غور و فکر کرو اے اہل دانش قدرت کے کاموں کو سمجھو اشارے جانو اللہ آسمان سے زمین پے اتر کر کسی کی مدد نہیں کرتا اللہ ہمیشہ اپنے فرشتوں کے ذریعے کسی بندے کے دل میں ضرورت مند کیلئے رحم ڈالتا ہے۔

وہ جو لوگ بار بار اس طوفان میں اپنے اہل و عیال کو چھوڑ کراس کے پاس آئے تھے دراصل وہ ہم نے بھیجے تھے کہ اس بستی پے آفت اتر رہی ہے یہ ان کے ساتھ چلا جائے ہامری عبادت کرنے والا بچ جائے لیکن اس نے توجہ نہیں دی اپنے رب کی محبت کو اس کے بھیجے ہوئے بندوں میں چھپے ہوئے اشارے کو نہیں سمجھا اور جان سے ہاتھ دھو بیٹھا – تعلق باللہ مضبوط کیجیئے قدرت کے اشارے سمجھیں اورمشکلوں سے بچ جائیں۔

Shah Bano Mir

Shah Bano Mir

تحریر: شاہ بانو میر