ورلڈ کرکٹ ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کی پہلی پوزیشن شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کا ٹیم کو مبارکباد

Pakistan Test Team

Pakistan Test Team

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر قیصر جتوئی، نائب صدر ایم شمیم قریشی ،سیکریٹری اطلاعات محمد ارشد ،کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے صدر حاجی غلام محمد خان ،جنرل سیکریٹری محمد اجمل اور خازن اعجاز احمد نے کرکٹ ٹیسٹ رینکنگ میں قومی ٹیم کو پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے تہنیتی بیان میں کہا کہ قومی ٹیم نے کپتان مصباح الحق کی قیادت میں ماہ اگست میں قوم کو دوسری خوشخبری سے نوازا ہے قومی ٹیم نے یوم آزادی وطن پر اوول ٹیسٹ میں انگلینڈ کے خلاف تاریخی کامیابی کا تحفہ دیا۔

اب ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کا پرچم دنیا میں بلند کیا شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے اُمید ظاہر کی ہے کہ قومی ٹیم اپنی پوزیشن کو مستحکم رکھے گی اور دنیا میں پاکستان کا پرچم ہمیشہ بلند رکھے گی۔