دنیا بھر میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہی کا دن آج منایا جا رہا ہے

Palestine

Palestine

مقبوضہ بیت المقدس (جیوڈیسک) دنیا بھر میں آج فلسطینیوں سے یکجہتی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، اسرائیل کے غاصبانہ قبضے کے خلاف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا اور ریلیاں نکالیں جائیں گی۔

انیس سو ستتر میں پہلی بار اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے انتیس نومبر کو فلسطینیوں سے یکجہتی کا عالمی دن منانے کی منظوری دی تھی، جس کے بعد سے ہرسال اس دن کے موقع پر دنیا بھر میں تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے اور فلسطین پر اسرائیل کے غاصبانہ قبضے اور مظالم کے خلاف ریلیاں نکالی جاتی ہیں۔

سوئیڈن سمیت دیگر ممالک کی جانب سے فلسطین کو علیحدہ ریاست تسلیم کیے جانے کے بعد سے اس دن کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔