ورلڈ رائٹرز آرگنائزیشن کا اہم اجلاس گزشتہ روز زیرصدارت مرکزی چیئرمین ایم اے تبسم مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا

Lahore

Lahore

لاہور : ورلڈ رائٹرز آرگنائزیشن (رجسٹرڈ) کا ایک اہم اجلاس گزشتہ روز زیرصدارت مرکزی چیئرمین ایم اے تبسم مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا،جس میں مرکزی صدر محمد زاہد صدیقی، بابا علیم شکیل، محمد اسلم (سیالکوٹ)، ریاض علی آرزو و دیگر ادبی، صحافتی، سماجی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

منعقدہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ورلڈ رائٹرز آرگنائزیشن کے زیراہتمام سالانہ ایوارڈز کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں دنیا بھر سے مختلف شعبوں میں خدمات دینے والے افراد کو اعزازات سے نوازا جائے گا۔

اجلاس میں باہمی رضا مندی سے فیصلہ کیا گیا کہ عیدالاضحی کے فوری بعد ملک کی نامور شخصیات کو ان کی ادب، صحافت، سماجی گراں قدر خدمات پر ایوارڈز دئیے جائیں گے۔ جس کا باقاعدہ اعلان عید سے قبل کر دیا جائے گا۔