دنیا بھر میں اس وقت تین کروڑ ساٹھ لاکھ سے زائد افراد غلامی کی زندگی بسر کر رہے ہیں

Slavery

Slavery

آسٹریلیا (جیوڈیسک) آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی انسانی حقوق کی عالمی تنظیم واک فری فاؤنڈیشن کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں غلاموں کے حقوق کی حالت انتہائی خراب ہے۔

بھارت کی سوا ارب آبادی میں سے ایک کروڑ تینتالیس لاکھ نفوس غلامی کی زندگی بسر کر رہے ہیں یہ غلام جبری مشقت پر مجبور ہیں اور بدترین حالات میں جسم اور روح کا رشتہ برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق موریطانیہ، ازبکستان ،ہیٹی اور قطر بھی ایسے ممالک میں شامل ہیں جہاں انسانی غلامی کا گہرا تصور موجود ہے واک فری فاؤنڈیشن کی رپورٹ کے مطابق دنیا میں غلاموں کی تعدادتین کروڑ اٹھاون لاکھ نفوس سے تجاوز کر چکی ہے۔