عالمی دنیا کشمیریوں کی آزادی کے لئے بھارت پر دباو ڈالے۔ زبیر اقبال کیانی

Zubair Iqbal Kayani

Zubair Iqbal Kayani

لوٹن برطانیہ (نمائندہ خصوصی) اکتوبر 2010 میں 15 سال کی عمر میں بھارتی قبضے کے خلاف جدوجہد آزادی کا آغاز کرنے والے سوشل میڈیا پر بھارتی پروپیگنڈا کے جواب کا جدید طریقہ اختیار کر کے جدوجہد آزادی کو نئی جدت دینے والے شہید برہان وانی کشمیری قوم کے نئے ہیرو کے طور پر سامنے آئے۔ آٹھ لاکھ بھارتی فوج کی 6 سال تک نیندیں اڑانے والے اس مجاہد آزادی کو 8 جولائی 2016 کو شہید کر کے بھاتی فوج سمجھ بیٹھی تھی کہ انہوں نے تحریک آزادی کشمیر میں رکاوٹ ڈالی دی لیکن وانی کی شہادت نے کشمیری قوم کی جدوجہد آزادی میں نئی روح پھونک دی۔

ان خیالات کا اظہار برہان وانی کی شہادت کے دو سال مکمل ہونے پر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر برطانیہ کے صدر زبیر اقبال کیانی ، چیئرمین اینڈ میڈیا ایڈوائزر اوور سیز ن لیگ آزاد کشمیر راجہ شفیق احمد، راجا محمد ادریس سیکرٹری جنرل ن لیگ آزاد کشمیر برطانیہ ،نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر برطانیہ چوہدری جہانگیر,مرزا توقیر جرال سینئر نائب صدر ٹو سینٹر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ، راجہ محمد نواز مرکزی نائب صدر ن لیگ آزاد کشمیر برطانیہ ، راجا توصیف کیانی کو آرڈینٹر یوتھ ونگ ن لیگ آزاد کشمیر برطانیہ ، سردار نفیس اگہاروی نائب صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر برطانیہ ، راجا امجد فاروق ترجمان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر برطانیہ ، طارق جمیل راجا جنرل سیکرٹری ساؤتھ ذون مسلم لیگ ن آزاد کشمیر برطانیہ ، سردار محمد فاروق خان فنانس سیکرٹری ن مسلم لیگ ن آزاد کشمیر برطانیہ ، راجا ماسٹر نثار جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن آزاد کشمیر لیوٹن برطانیہ برانچ و دیگرنے ایک موقع پر گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ دو سال گزرچکے لیکن بھارتی بوکھلاہٹ ابھی تک قائم ہے مقبوضہ کشمیر کے برہان وانی شہید کی زندگی ناصرف درس حریت کا عملی نمونہ بنی بلکہ ساتھ ہی درندہ صفت بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہادت کے بعد کشمیری قوم کو آزادی کی نئی راہوں پر گامزن کر گئی۔

بھارتی حکومت اگر یہ سوچتی ہے کہ آزادی کی ان آوازوں کو دبا کر اپنے مضموم مقاصد میں کامیابی حاصل کر لینگے لیکن یہ بھارتی اور قابض فوج کی بھول ہےقابض فوج لاکھوں کشمیریوں کو شہید کرنے کے بعد بھی کشمیریوں کو اپنے مقصد سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹا سکی۔ رہنماوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی دنیا کشمیریوں کی آزادی کے لئے بھارت پر دباو ڈالے۔