نوجوان کامیابی کیلئے سچی لگن سے محنت کریں : شترو گھن سنہا

Shatrughan Sinha

Shatrughan Sinha

لاہور (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکار شترو گھن سنہا نے بتایا کہ زیادہ خوبصورت نظر آنے کے لیے پلاسٹک سرجری کرانے کا خیال ان کے دل میں آیا تھا لیکن ان کے ساتھی اداکار دیو آنند نے انہیں اس سے دور رہنے کا مشورہ دیا۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار ایک تقریب میں غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ شتروگھن سنہا کا کہنا ہے کہ انھوں نے جو کچھ حاصل کیا وہ اپنے بل بوتے اور اپنی صلاحیت پر حاصل کیا، ان کا نہ فلمی دنیا میں کوئی گاڈ فادر تھا اور نہ ہی سیاست میں۔

انہوں نے نوجوان نسل کو اپنی انفرادیت قائم رکھنے اور اپنے عزائم کو پورا کرنے کے لیے دل و جان سے محنت کرنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کا سیاست میں آنے کا فیصلہ بہت مشکل تھا لیکن وہ اپنے ارادے پر قائم رہے۔