یوتھ کامن ویلتھ گیمز، قومی دستہ کل سمویہ روانہ ہو گا

Youth Commonwealth Games

Youth Commonwealth Games

لاہور (جیوڈیسک) یوتھ کامن ویلتھ کے لئے چودہ رکنی قومی دستہ کل رات سمویہ روانہ ہو گا۔ یوتھ کامن ویلتھ کا میلہ سمویہ میں پانچ سے گیارہ ستمبر تک سج رہا ہے۔

سمویہ نیوزی لینڈ کے پاس ایک چھوٹے جزیرے کا نام ہے۔ اس ایونٹ میں پاکستان کا چودہ رکنی دستہ حصہ لے گا جس میں دو خواتین کھلاڑی بھی شامل ہیں۔

قومی کھلاڑی چار کھیلوں باکسنگ ، ویٹ لفٹنگ ، ٹینس اور سکواش میں ان ایکشن ہوں گے ۔ تمام کھلاڑی آج اسلام آباد میں اکٹھے ہو رہے ہیں جہاں سے قومی دستہ کل روانہ ہو گا۔