زیارت کی خبریں 25/8/2016

SP Ziarat

SP Ziarat

زیارت: زیارت میں پولیس کی کارروائی جعلی پاسپورٹ بنانے والی گروہ کے دو افراد گرفتار ۔تفصیلات کے مطابق زیارت پولیس کو خفیہ اطلاع ملی کہ کوئٹہ کے رہائشی چند افراد ضلع زیارت کے آفیسران کے جعلی مہریں بنوا کر پاسپورٹ آفس کوئٹہ سے پاسپورٹ بنوا رہے ہیں ۔گروہ کی گرفتاری کے لئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر زیارت محمد حنیف بلوچ نے سب انسپکٹر نجیب اللہ خان ،ایس آئی خلیل احمد ، ایس آئی منصور احمد ،اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد اکرم و دیگر پولیس پارٹی کو ہدایت کی کہ ہر صورت میں ان جعلساز گروہ کی گرفتاری عمل میں لائی جائے ۔ ایس پی زیارت محمد حنیف بلوچ کی خصوصی ہدایت پر پولیس پارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے جعلساز گروہ کے دو ملزموں عبدالسلام اور جان محمد ہوتک کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے مختلف محکموں کے جعلی سٹیمپ اور جعلی پاسپورٹ و دیگر کاغذات برآمد ہوئے ۔ ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
زیارت :زیارت کے عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع زیارت میں جاری ناروَا لو ڈشیڈنگ کا نوٹس لیا جائے ۔ گرمیوں کی موسم میں اور سردیوں کی آمد سے پہلے گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔ زیار ت کے صحافیوں کو اپنے مشکلات بتاتے ہوئے شہریوں محمد امین ، اکرام اللہ ، عزت اللہ ، محمد خان، فراز احمد کاکڑ ، ممتاز خان،محمد حیات کاکڑ ،شیر علی ترین ،بخت اللہ و دیگر کا کہنا تھاکہ زیار ت میں اب تک گرمیوں کاموسم جاری ہے سردیوں کی آمد سے پہلے گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ کی وجہ سے ہم گھروں میں کھانا پکا نے سے قاصر ہیں ۔ جس کی وجہ سے تندوروں پر بھی بہت رش اور لمبی قطاریں لگی ہوئی ہوتی ہے اور اکثر لوگ تو اب لیکوئیڈ پریشر گیس (ایل پی جی )خریدنے پر مجبور ہو چکے ہیں لیکن اس مہنگائی کے دور میں اکثر گھرانے مہنگی گیس خریدنے سے بھی قاصر ہیںدوسری جانب زیارت کے لئے مختلف پیکجز کا اعلان کیا جاتاہے لیکن زیارت کے اہم مسلئے گیس کی لوڈشیڈنگ کی جانب توجہ نہیں دی جاتی ۔ سردیوں میں لوگ سردیوں میں ٹھٹر جاتے ہیں لیکن ان کو گیس فراہم نہیں کی جاتی ۔ ضلع میں اب گرمیوں کاموسم جاری ہے اور گیس لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری کیا ہوا ہے اور لوڈشیڈنگ صرف اس وقت نہیں ہوتی جب کوئی بھی وی آئی پی پیز ضلع کا دورہ کرتے ہوں تو پھر ان کے دوروں کے دوران سارا دن ساری رات گیس تو گیس ہے بجلی بھی مکمل موجود ہوتی ہے آخر عوام مطالبہ کرتی ہے کہ وی آئی پیز کے آنے کے موقع پر یہ گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کدھر جاتی ہے اور سارا دن اور رات بجلی موجود رہتی ہے حکومت اہلیان زیارت کے مشکلات کو دیکھتے ہو ئے اور ان کی حالا ت پر ترس کھاتے ہو ئے فوری طور پر گیس اور بجلی لوڈشیڈنگ میں کمی کی جائے ۔ اگر حکومت عوام کو اپنے جائز حقوق مہیا نہیں کرتی تو پھر ہم کسی بھی قانونی قدم اٹھانے سے دریغ نہیں کرینگے ۔