زمبابوے کرکٹ ٹیم نے پاکستان کا دورہ کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا

Zimbabwe

Zimbabwe

لاہور (جیوڈیسک) زمبابوے کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان کے شیڈول کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو آگاہ کر دیا ہے۔ زمبابوے کرکٹ ٹیم منگل کو رات 2 بجے کے قریب لاہور ائیر پورٹ پر پہنچے گی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پی سی بی چیئرمین شہریار خان نے ٹیم کی آمد کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ مہمان ٹیم پروگرام کے مطابق پاکستان پہنچے گی جس سے منسوخ ہونے والے زمبابوے کے دورہ پاکستان کو ایک نئی زندگی مل گئی۔

چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے میڈیا کو بتایا کہ زمبابوے کرکٹ بورڈ کے صدر نے ٹیم شیڈول کے مطابق بھیجنے کی یقین دہائی کرائی ہے۔