زمبابوے: منان گاگوا نے بطور صدر حلف اٹھا لیا

Emmerson Mnangagwa

Emmerson Mnangagwa

زمبابوے (جیوڈیسک) ایمرسن منان گاگوا نے بطور صدر اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔

خبر کے مطابق تقریب حلف برداری میں سابق صدر رابرٹ موگابے شریک نہیں ہوئے۔

75 سالہ ایمرسن نے ہرارے میں سابق صدر رابرٹ موگابے سے ملاقات میں کہا ہے کہ وہ اور ان کا کنبہ زمبابوے میں محفوظ رہے گا۔

یاد رہے کہ 93 سالہ موگابے نے ایک معاہدے کے تحت صدارتی منصب کو خیرباد کہا اور اب ان کے خلاف کوئی قانونی کارروائی نہیں کی جائے گی۔