چڑیا گھر میں پوما کے یہاں پیدا ہونے والے 3 بچوں میں سے ایک بچہ زندگی کی جنگ ہار گیا

KARACHI ZOO

KARACHI ZOO

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی چڑیا گھر میں پوما کے یہاں پیدا ہونے والے 3 بچوں میں سے ایک بچہ زندگی کی جنگ ہار گیا ،ڈاکٹروں نے باقی دو بچوں کو ہینڈ دیڈنگ کا مشورہ دیدیا ۔تفصیلات کے مطابق کراچی چڑیا گھر میں 30اپریل کو پوما کے بیک وقت 3بچوں کا اضافہ ہوا تھا اور کراچی چڑیا گھر کی انتظامیہ مسلسل نگرانی کررہی تھی لیکن 27دن بعد پوما کا ایک بچہ زندہ نہ رہ سکا جبکہ کنسلٹنٹ ڈاکٹر اسماء گھی والا نے باقی بچ جانے والے پوما کے دو بچوں کا مکمل چیک اپ کیا ۔

کراچی چڑیا گھر کی انتظامیہ کو باقی بچوں کی نشوو نماء خود کرنے کا مشورہ دیا ہے جس پر انتظامیہ کراچی چڑیا گھر نے اب پوما کے دو بچوں کو ہینڈ فیڈنگ کا عمل شروع کردیا ہے ڈائر یکٹر کراچی چڑیا گھر فہیم خان کے مطابق مادہ پوما کی طرف سے بچوں کی فیڈنگ نہ ہونے کے باعث اب انتظامیہ باقی دو بچوں کی مناسب دیکھ بھال کیلئے تمام اقدامات کو بروئے کار لارہی ہے اور جانوروں کے کنسلٹنٹ ڈاکٹر اسماء گھی والا ،ڈاکٹر قاسم پیرزادہ کی ہدایت پر پوما کو ادویات کی فراہمی شروع کردیا گئی ہے ۔