پاکپتن کی خبریں 1/4/2017

Pakpattan

Pakpattan

پاکپتن (نمائندہ خصوصی) سلسلہ چشتیہ کے عظیم صوفی بزرگ حضرت بابا فرید الدین مسعود گج شکر کے دربارعالیہ میں سلطان الہند حضرت خواجہ سید معین الدین حسن اجمیری کے سات روزہ 805 واں سالانہ عرس مبارک کی تقریبات دوسرے روز میں داخل، دوسرے روز کی تقریبات کا آغازسجادہ نشین دربارہ عالیہ دیوان احمد مسعود چشتی فاروقی کی دعا سے ہوا ۔ سجادہ نشین دیوان احمد مسعود چشتی نے دربار با بافرید میں سلسلہ چشتیہ کی روایاتی رسومات اداکیں ۔اس موقع پر اندرون ملک سے آئے ہوئے عقیدت مندوں کی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔ انہوں نے زائرین میں سلسلہ چشتیہ کے روایتی لنگر تقسیم کیے ۔عرس کی تقریبات کے دوران دربار شریف میں روزانہ محفل سماع کا انعقادکیا جا رہا ہے جس میں ملک بھر سے آئے ہوئے نامور قوال حضرات صوفیانہ کلام پڑھ کر حضور بابا جی کو نظرانہ عقیدت پیش کر رہے ہیں،عرس کی سب سے بڑی تقریب آپ کے وصال کے روز 5 رجب کو چھٹی شریف کا ختم دربار با با فرید پر منعقد ہو گا ۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پاکپتن (نمائندہ خصوصی )ڈسٹر کٹ ایجوکیشن آفیسر رائے نذر محمد نے کہا کہ علاقے کی عوام کو تعلیم اور تعلیمی سہولیات کی مفت فراہمی اولین ترجیح ہے ، گورنمنٹ پرائمری سکول کے طلباء کو مفت درسی کتابیں، وردی،بیگ اور دیگر تعلیمی لوازمات مفت فراہم کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ پرائمری سکول موضع سہیل میں منعقدہ سالانہ تقریب انعامات تقسیم سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر ہیڈ ماسٹر میاں محمد انعام وٹو طلباء ،بچوں کے والدین اور دیہاتی بڑی تعداد میں موجود تھے۔ تقریب میں پوزیشن حاصل کرنیوالے طلباء میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے ۔ میاں محمد انعام وٹو نے کہا کہ موضع سہیل کے مکینوں کو اعلیٰ تعلیم فراہم کررہے ہیں تاکہ دیہات کے طلباء بھی کسی سے کم نہ رہیں، ہمارے دیہات میں تعلیم کی عدم فراہمی کے باعث دیہاتیوں کے بچے زیادہ تر تعلیم سے محروم دیکھائی دیتے ہیں ،اب دیہات میں مفت تعلیم کی فراہمی یقینی بنا دی گئی ہے ۔اختتام پر داخلہ مہم کو کامیاب کرنے کیلئے واک بھی کی گئی ۔ ۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پاکپتن (نمائندہ خصوصی )وزیر اعلی پنجاب میا ں محمد شہباز شریف نے زرعی خود کفالت کے منزل کے حصول کیلئے انتھک محنت کر رہے ہیں ، وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی کا وشیں زراعت کی ترقی کا بیش خیمہ ہیں ، ماہرین زراعت اور افسران جدید تقا ضوں کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہو ئے فصلوں کی کاشت کیلئے جدید ٹیکنالو جی کے استعمال کو یقینی بنائیں ،مو جودہ دور ٹیکنالوجی اور جدید مشینری کا دور ہے ، ملک تب تک زرعی سطح پر خود کفیل نہیں ہو سکتا ۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر عرفان احمد سندھو نے محکمہ زراعت کی ایڈوائزری اور ٹاسک فورس کی کمیٹی کے بلائے گئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ،اجلاس میں متعلقہ اداروں کہ افسران ،انجمن آڑھتیاں کے نمائندے، کسان اتحاد کے نمائندے ، ضلعی انتظامیہ کے افسران ، محکمہ زراعت کے افسرا ن سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی مو جو دتھے۔