افغانستان میں داعش کے 3000 جنگجو موجود ہیں: نیٹو کا انکشاف

John F. Campbell

John F. Campbell

کابل (جیوڈیسک) افغانستان میں ایساف کے سربراہ جنرل جان فرانسز کیمبل نے کہا ہے کہ افغانستان میں داعش کے تقریباً تین ہزار شدت پسند موجود ہیں۔

دوسری جانب امریکہ کے وزیر دفاع ایشٹن کارٹر نے افغان وزیر دفاع محمد معصوم ستانکزی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد ایشٹن کارٹر نے کہا داعش کا ہر جگہ پیچھا کرینگے۔

دریں اثناء صوبے فریاب کے گورنر انور سعادت قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے جبکہ محافظ ہلاک ہوگیا۔