افغانستان : طالبان حملے میں امریکی صحافی سمیت 4 افراد ہلاک

US Journalist

US Journalist

کابل (جیوڈیسک) افغان میڈیا کے مطابق صوبہ ہلمند میں مرجہ کے مقام کے قریب طالبان کی جانب سے راکٹوں سے حملہ کیا گیا جس میں 4 افراد ہلاک ہو گئے۔

ہلاک ہونے والوں میں امریکی صحافی ڈیوڈ گلکی اور ان کا افغان مترجم ذبیح اللہ تمنا، گاڑی کا ڈرائیور اور ایک فوجی شامل ہیں۔ طالبان کی جانب سے راکٹ حملے کے بعد گاڑی پر فائرنگ بھی کی گئی تھی۔

قافلے میں دو اور امریکی صحافی بھی موجود تھے تاہم وہ محفوظ رہے۔ ڈیوڈ گلکی نے 2007 میں عراق میں امریکی میرینز پر ویڈیو بنانے پر نینشل ایمی بھی حاصل کیا تھا۔

2011 میں وائٹ ہاس فوٹوگرافرز ایسوسی ایشن نے ان کو بہترین فوٹوگرافر کے ایوارڈ سے بھی نوازا تھا۔