عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ کے ایک اعلی سطحی وفد نے الخدمت اسپتال ناظم آباد کا دورہ کیا

Karachi

Karachi

کراچی : عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ کے ایک اعلی سطحی وفد نے الخدمت اسپتال ناظم آباد کا دورہ کیا، وفد میں عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ کے چئیر مین چوہدری نثار ،ڈاریکٹر شکیل دہلوی، فنانس ڈاریکٹر ریحان یاسین، جنرل سیکر ٹری شمیم احمد چاندنہ ،کو آرڈینیٹر نثار احمد موجود تھے۔

جماعت اسلامی صوبہ سندھ کے امیر اور الخدمت ڈائیگنوسٹک سینٹر کے انچارج ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی ،الخدمت کراچی کے جنرل سیکر ٹری انجینئر عبدالعزیز و دیگر نے مہمانان کا استقبال کیا بعد از ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی نے وفد کو الخدمت کے شعبہ جات کا تفصیلی دورہ کروایا ،دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ کے چئیر مین چوہدری نثار نے کہا کہ الخدمت کا نام کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے ،الخدمت جس طرح خلق خدا کی خدمت کر رہی ہے وہ ایک مثال ہے ،الخدمت بہت بڑے پیمانے پر دکھی انسانیت کی خدمت کر رہی ہے ،عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ الخدمت کے ساتھ مل کر کام کرتی آئی ہے ،سیلاب ہو یا تھر کی قحط سالی جہاں بھی عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ کو الخدمت کی ضرورت پڑی ہے الخدمت نے بھرپور تعاون کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہمارے تمام تر کام اللہ کی رضا کے لئے ہیں ،جو کام الخدمت کر رہی ہے اسی تناظر میں عالمگیر بھی اپنا حصہ ڈالے ہوئے ہے، الخدمت اور عالمگیر اپنے محدود وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے یہ خدمت کے کام کر رہے ہیں لیکن یہ تمام تر کام حکومت وقت کی ذمہ داری ہے جو کہ وہ پوری نہیں کر رہی ہے انھوں نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم امید کرتے ہے کہ الخدمت عالمگیر کے ساتھ مل کر بڑے پروجیکٹ میں معاونت کرے گے ،اس موقع پر ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی نے کہا کہ الخدمت عرصہ دراز سے اپنی خدمات جاری رکھے ہوئے ہے عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ کو جہاں بھی الخدمت کی ضرورت پڑے گی الخدمت اپنے تمام تر وسائل کے ساتھ عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ کی مدد کے لئے موجو د ہوگی۔

انھوں نے کہا کہ دیگر فلاحی ادارے اگر مل کر کام کریں تو ذیادہ سے ذیادہ افراد کو ریلیف پہچانے میں مدد مل سکتی ہے ، الخدمت کراچی کے جنرل سیکر ٹری انجینئر عبدالعزیز نے وفد کو الخدمت کراچی کی جاری سرگرمیوں کے حوالے سے پرزنٹیشن دی اور الخدمت کے حوالے سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور آنے والے مہمانان کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر میڈیکل کمیٹی کے سر پرست ڈاکٹر اظہر چغتائی ،سینئر منیجر منظر عالم ،ایم ایس نا ظم آباداسپتال ڈاکٹر آصف علیم ، ایڈمینسٹریٹر محمد طارق ، محمد اقبال و دیگر بھی موجود تھے۔