آل پاکستان کمشنر کراچی کپ شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کرانے کا اعلان

Shooting Ball

Shooting Ball

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ شہر کراچی کھیلوں کے مقابلے کے لیے دنیا کی ہر ٹیم کے استقبال کے لیے تیار ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے کراچی ڈویژن شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے وفد سے اپنے دفتر میں تقریب پزیرائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا، وفد نے صدر کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن غلام محمد خان کی قیادت میں ملاقات کی اور کمشنر کراچی کو پاکستان بنگلادیش وومین کرکٹ سیریز کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا کہ کراچی کھیلوں سے محبت کرنے والا شہر ہے اس شہر نے نا صرف یہ کے دنیا کے بہترین کھلاڑی پیدا کیے بلکہ جب بھی اس شہر کو انٹرنیشنل مقابلوں کی میزبانی کا موقع ملا۔

اس شہر نے بھرپور طریقے سے میزبانی کے فرائض انجام دیئے انھوں نے کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کی کارکردگی کو خراج تحسین ادا کیا اور آل پاکستان کمشنر کراچی کپ شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کرانے کا اعلان کیا اس موقع پرصوبائی سیکریٹری خوراک سندھ لائیق احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شعیب صدیقی نے کراچی کا تشخص کھیل و ثقافت کے زریعے پوری دنیا میںجس انداز میں اجاگر کیا ہے۔

اس سے پوری دنیا میں شہر کراچی کا چہرہ پر امن اور کھیل فن اور ثقافت سے محبت کرنے والا چہرہ اجاگر ہوا ہے لائیق احمد نے اس موقع پر کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کی جانب سے سرپرPoliticsست کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کو سعدیہ صدیقی ایوارڈ دیا، قبل ازیں صدر کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن غلام محمد خان نے خطبہ استقبالیہ کے کلمات ادا کیے وفد میں کراچی شوٹنگ بال کے سیکریٹری محمد اجمل، محمد عارف ابصار احمد، اعجاز احمد، فاروق اعوان، محمد حسنین، نور احمد، محمد قاسم، شہلامعین، شگفتہ پروین، شائستہ خان اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔