آل پاکستان مسلم لیگ کے صدر اور جنرل سیکریٹری سمیت سندھ کی مکمل کابینہ مستعفی

APML

APML

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق صدر پرویز مشرف کی سیاسی جماعت ایک بار پھر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی ہے۔ پچھلے دنوں انہی تمام مسائل کی وجہ سے پارٹی کی سینئر رہنما ء احمد رضا قصوری کو بھی رخصت ہونا پڑا تھا ۔

سندھ کے صدر شہاب الدین شاہ حسینی اور سیکریٹری جنرل شاہد قریشی نے ڈاکٹر امجد کی غیر سیاسی اور غیر جمہوری انداز سیاست کی وجہ سے سندھ کی مکمل کابینہ سمیت مستعفی ہونے کا اعلان کیا جس پر پورے سندھ ، حیدر آباد ، میر پور خاص، ٹنڈو محمد خان، خیر پور ، مٹیاری ، لاڑکانہ سمیت سندھ کے تمام شہروں اور ضلعوں کے عہدیداران نے شہاب الدین شاہ حسینی اور شاہد قریشی پر اظہار اعتماد کرتے ہوئے اپنے استعفے ان کو پیش کر دیئے۔

رہنمائوں کا مزید کہنا تھا کہ ہم پرویز مشرف کے چاہنے والے ہیں اور انکے لئے اپنی ذاتی حیثیت میں کام کرتے رہینگے کیونکہ پرویز مشرف نے پاکستان کے عوام کو خوشحالی اور پاکستان کو ترقی دی ۔ لہذا ہم آج بھی انکے ساتھ ہیں۔