نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس پر علامہ اقبال کی سالگرہ منعقد ہوئی

Allama Iqbal

Allama Iqbal

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) نیشنل بینک شعبہ اسپورٹس کے زیر اہتمام نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس پر مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی سالگرہ کی ہر سال کی طرح روایتی تقریب منعقد ہوئی اس موقع پر شعبہ اسپورٹس کے سربراہ اویس اسد خان نے سالگرہ کا کیک کاٹا جبکہ تقریب میں غلام محمد خان، عظمت اللہ خان، مظہرالدین، انورفاروقی، ارشدحسین، عارف بھوپالی، پرویز اقبال، ارشد حسین، ابوزرامراو، علیم خان موسی، محمدجاوید، اعجاز احمدخان، عقیل احمد، سلیم ولی، سعیدآزاد، سمیرسلیم، فصیع الرحمن، عمران بلوچ، عباس علی بلوچ، سمیرجانسن، ثاقب علی، زاہدشہاب، محمدعامر، عارف حسین، آصف احمدخان، سرفراز احمد، افشاں شکیل، قمرعلی قریشی، جنید اقبال، اور دیگرشامل تھے۔

اس موقع پر پاکستان کی سلامتی، امن اور بھائی چارگی کی فضا قائم کرنے کے لیے غلام محمدخان نے دعا کرائی درین اثنا کر اچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن، پاکستان اسپورٹس ویلفیرایسوسی ایشن اور فردوس اتحاد نے بھی علامہ اقبال کی سالگرہ عقیدت و احترام سے منائی گی جبکہ ڈسٹرکٹ ویسٹ فٹبال چیمپیئن شپ کے کواٹر فائنل میں جو آج کھیلا گیا اس موقع پر سندھ فٹبال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری عبدالرحیم بلوچ نے سالگرہ کا کیک کا ٹااس موقع پر غلام محمدخان، زاہد شہاب، عظمت اللہ خا ن ا ور دیگر موجود تھے۔