امریکی ڈرامہ سیریز گیم آف تھرونز کا سنسنی خیز ٹریلر جاری

Game of Thrones

Game of Thrones

نیویارک (جیوڈیسک) مشہور امریکی ڈرامہ سیریز گیم آف تھرونز کے چھٹے حصے کا ٹریلر آگیا، سیریز آٹھ اپریل سے امریکی ٹی وی چینلز پر نشر ہو گی۔

شائقین کو طویل انتظار کروانے کے بعد سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ٹی وی سیریز گیم آف تھرونز فن اور سنسنی خیز کہانی کے ساتھ واپس آ گئی۔

ٹیزر کے بعد فلم کا پہلا مکمل ٹریلر آگیا جس میں گیم آف تھرونز کے کردار بھرپور ایکشن کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ سیریز آٹھ اپریل سے امریکی ٹی وی چینلز پر نشر کی جائے گی۔