امریکہ نے عراقی شہریوں پر یورنیم اسلحے کا استعمال کیا تھا: رپورٹ میں انکشاف

Uranium Weapons

Uranium Weapons

نیروبی (جیوڈیسک) بعض ایسے دستاویز سامنے آئے ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ سن 2003 کے عراق پر امریکی فوج کے حملوں میں عام شہریوں کے خلاف یورنیئم سے بھرے اسلحے کا استعمال کیا گیا تھا۔

کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں موجود IRIN نامی ایک انفارمیشن نیٹ ورک نے اس بارے میں ایک رپورٹ جاری کی ہے جس کی رو سے سن 2003 میں عراق پر قبضے کے دوران امریکی فوج نے A-10قسم کے بمبار طیاروں سے DU اسلحے کا استعمال کیا تھا جس کے نتیجے میں عراقی عوام کو لاتعداد موذی امراض نے گھیر لیا تھا جس میں سرطان، اور پیدائشی نقائص شامل ہیں۔

رپورٹ میں اس کے علاوہ واضح کیا گیاہے کہ امریکی محکمہ تحفظ ماحولیات کے توسط سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ آب آمیزی کے حامل یورینیئم کی افادیت کم زہریلی ہونے کی وجہ انسانی صحت پر اس کے اثرات کم پڑتے ہیں۔