اینڈے مرے نے نشی کوری کو ہرا کر میڈرڈ اوپن کے فائنل میں جگہ بنا لی

Andy Murray

Andy Murray

میڈرڈ (جیوڈیسک) برطانیہ کے اینڈے مرے نے جاپان کے نشی کوری کو ہرا کر میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئے ہیں، جبکہ چیک ری پبلک کی پیٹرا کوویٹوا نے میڈرڈ اوپن ویمنز کا ٹائٹل جیت لیا۔

اسپین میں جاری میڈرڈ ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں برطانوی ٹینس اسٹار اینڈے مرے نے جاپان کے نشیکوری کو اسٹریٹ سیٹس پر 3-6اور4-6 سے شکست دی اور فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ وہ آج اسپین کے رافیل نڈال سے مقابلہ کریں گے۔

میڈرڈ اوپن ٹینس کے ویمنز ایونٹ میں چیک ری پبلک کی پیٹرا کوویٹوا نے روس کی سویتلانہ کزنیٹسوا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 1-6اور 2-6سے شکست دی اور دوسری بار میڈرڈ اوپن ویمنز کا ٹائٹل جیت لیا ہے۔