فنکار فورم کراچی کے زیر اہتمام جشن آذادی مشاعرہ میں شاعرہ سمن شاہ کی خصوصی شرکت

Suman Shah

Suman Shah

پیرس، کراچی (سمن شاہ) فنکار فورم کراچی کے زیر اہتمام جشن آزادی کے موقع پر جشن آزادی مشاعرہ، اور ملی نغموں سے سجا رنگا رنگ پروگرام چاند میری زمیں پھول میرا وطن کے عنوان سے نیشنل میوزیم آڈیٹوریم کراچی میں منعقد کیا گیا پروگرام کے آرگنائزر معروف گلوکار ساجد علی تھے۔

روشنیوں اور رنگوں سے مہکی اس تقریب کے صدر جناب ڈاکٹر عابد حسین مرزا اور مہمان خصوصی فرانس کی معروف شاعرہ سمن شاہ تھیں نظامت کے فرائض ڈاکٹر مونا ناز اور ادریس غازی نے بخوبی انجام دئیے جشن آزادی کے موقع پر ترتیب دئیے گئے اس پروگرام میں کراچی کے متعدد شعراء اور گلوکاروں نے شرکت کی۔

ملی نغموں سے سجی اس محفل میں حب الوطنی کے جذبات کی حرارت نے عجب رنگ بھر دیے تھے معروف شاعرہ سمن شاہ نے جشن آزادی کے موقع پر لکھا اپنا کلام سنا کر خوب داد سمیٹی سمن شاہ نے گلوکار ساجد علی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس پر وقار تقریب کے انعقاد پر ان کو مبارک باد دی۔